data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کے دوران ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ مبینہ دہشت گرد ساجد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ساجد بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے لیے ریکی کرتا رہا تھا اور پنجگور سے تربت کی طرف بھاری مقدار میں اسلحہ منتقل کر رہا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ساجد سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کا مواد نشر کرنے میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہا تھا اور یونیورسٹی آف تربت میں تدریس کے فرائض بھی سر انجام دیتا رہا۔

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان کے مطابق ساجد احمد بلوچ یکجہتی کونسل (بی وائی سی) کی لیڈر شپ سے بھی رابطے میں تھا، جس کے ذریعے دہشت گرد تنظیموں کے شہری اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کا تعلق قائم ہوا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے یہ بھی بتایا کہ حالیہ دنوں میں تین اور نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جو دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور بچوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے انہیں ورغلا رہے تھے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایک منظم منصوبے کے تحت کی جا رہی ہیں تاکہ بلوچستان میں دہشت گردی کو فروغ دیا جا سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد

رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔

ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف