فیض حمید نے ہمیں یوتھ انیشی ایٹو کی وجہ سے نشانہ بنایا، رانا مشہود
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود حسین نے کہا ہے کہ فیض حمید نے ہمیں نشانہ بنایا تھا کیوں کہ ہم یوتھ انیشی ایٹو پر کام کر رہے تھے۔
رانا مشہود حسین نے کہا کہ جو یوتھ کا نعرہ لگاتے تھے انہیں یہ بات پسند نہیں تھی۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کہنا تھا کہ انہوں نے میری زندگی خراب کرنے کی کوشش کی، آج یہ ان کے سامنے آرہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے گھر والوں کو نشانہ بنایا گیا، میں اب عدالت میں جا رہا ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :