data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (جسارت نیوز ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفراحمد راجپوت نے کہا کہ عدل وانصاف کی فراہمی کے لئے کوئی بھی کسر نہیں چھوڑیں گے سندھ میں 70سول ججوں کی قلت ہے جن کو پورا کرنے کے لئے کوشش کررہے ہیں انشااللہ دو یا تین ماہ میں ججوں کی قلت کو پورا کرینگے وکلاء ایک پیغمیری پیشہ ہے وکلاء برادری عوام کو سستا انصاف کی فراہمی کے لئے عملی جدوجہد کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نیڈسٹرکٹ بار خیرپور کے نومنتخب عہدیداروں کو حلف برادری کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سیشن جج خیرپور چورھدری وسیم ، اے ٹی سی جج محبوب علی جرواری , رجسڑار آصف مجید ڈسٹرکٹ بار خیرپور کے صدر ایڈوکیٹ اعجاز علی چانڈیو، جنرل سیکرٹری الطاف مری ، ایڈوکیٹ یاسر عرفات شر، ایڈوکیٹ لیاقت علی شر ، ایڈوکیٹ شقفت علی مہیسر، ایڈوکیٹ شفیع محمد چانڈیو ، ایڈوکیٹ حبیب الرحمان شیخ ، ایڈوکیٹ شعیب خاصیخلی ، ایڈوکیٹ دائم چانڈیو ، ایڈوکیٹ بختاورشیخ ، ایڈوکیٹ منصور لاڑک، عاقل سمنگ ، ذوالفقار سندھو، ودیگر موجود تھے تقریب سے مزید چیف جسٹس سندھ نے کہا کہ خیرپور ریاست صرف سیاسی علامت کے نام سے مشہور نہیں بلکہ سچل سرمست جیسی ہستی اور سورھیہ بادشاہ اور علامہ آئی آئی جیسے دلیر شخصیات بھی پیداہوئی انھوں نے مزید کہا کہ سندھی اجرک سندھ کی ثقافتی شناخت نہیں بلکہ سندھ دھرتی کا پورا پیغام ہے اجرک کے پھول ایک مکمل گلاستہ ہے جس کی خوشبو سے پورا گلستان مہک رہا ہے چیف جسٹس سندھ نے ڈسٹرکٹ بار کے صدر اعجازعلی چانڈیو کے مطالبات پر خیرپور بار کے لئے ججوں کی قلت پورا کرنے سمیت 6 کلوواٹ کا سولر پلانٹ 2 عدد اے سی ، ای لائیری دیگر سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا جبکہ چیف جسٹس سندھ نے گمبٹ ، ٹھری میرواہ ، پیرجوگوٹھ ، کوٹڈیجی سمیت دیگر تعلقوں کے بار کو تین کلوواٹ سولر پلانٹ ای لائیری دینے کا بھی اعلان کیا۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیف جسٹس سندھ کے لئے

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن