جماعت اسلامی ضلع وسطی کا فیملی مشاعرہ ’’شب سخن‘‘ کل شب ناظم آباد میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260109-08-5
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کا دوسرا سالانہ فیملی مشاعرہ ’’شب سخن‘‘ ٹی ایم سی ناظم آباد اور ٹی ایم سی نارتھ ناظم آباد کے اشتراک سے کل بروزہفتہ 10 جنوری 8 بجے شب عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں ہوگا۔ ملک کے معروف شعرا کرام اپنا کلام پیش کریں گے جن میں پیرزادہ قاسم، محمود شام، انور شعور، خالد عرفان، تاجدار عادل، فرحت عباس شاہ، شاہنواز فاروقی اور دیگر شامل ہیں۔ مشاعرے کی صدارت سحر انصاری کریں گے جبکہ مہمانِ خصوصی مرکزی نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، مہمانِ اعزازی سیف الرحمن ہوں گے۔ قبل ازیں اسی عید گاہ گراؤنڈ میں گل داؤدی کی 3 روزہ نمائش کا افتتاح جمعہ 9 جنوری کو ہوگا اور یہ 11 جنوری تک شام 4 بجے تا رات 10 بجے جاری رہے گی۔ ان دونوں تقاریب میں لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ شریک ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔