عبدالعلیم خان کا اسلام آباد مری ایکسپریس وے کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260109-08-20
اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اسلام آباد مری ایکسپریس وے کا دورہ کیا،تزئین و آرائش، توسیع اور مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر مواصلات کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد مری ایکسپریس وے پر کام مکمل ہو چکا ہے اور منصوبہ افتتاح کیلئے تیار ہے۔عبدالعلیم خان نے مری ایکسپریس وے کے ریسٹ ایریاز میں مسجد کی تعمیر کی ہدایت دی۔ کہا ریسٹ ایریاز میں خواتین کیلئے علیحدہ نماز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے ایکسپریس وے پر باقی ماندہ کاموں کی تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کی حتمی مہلت دی۔ عبدالعلیم خان نیکہاکہ این ایچ اے نیمعیاری اور دیرپا تعمیراتی کام یقینی بنایا ہے،بہترین لائٹنگ، گرین ایریاز،سروس روڈز اور جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں،انہوں نیبتایا کہ ایم ٹیگ کے ساتھ نیا ٹول پلازہ بھی فنکشنل ہوچکا ہے،تجاوزات اور روڈ کٹس کا خاتمہ کر کے محفوظ سفر کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وفاقی وزیرمواصلات نیکہا کہ اس منصوبیسیملک بھر سیمری آنے والیسیاحوں کو ایک نیا،خوبصورت اور آرام دہ سفری ماحول میسر آئیگا،سیاحوں نیمری ایکسپریس ویکو جدید اورخوبصورت بنانے پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے اظہار تشکر بھی کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مری ایکسپریس وے عبدالعلیم خان اسلام ا باد
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔