Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:59:34 GMT

اس وقت دنیا پر فاسق حکمرانوں کا قبضہ ہے: فضل الرحمان

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT

اس وقت دنیا پر فاسق حکمرانوں کا قبضہ ہے: فضل الرحمان

اسلام آباد (خبر نگار) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دارالعلوم زکریا ترنول میں خدمات مدارس دینیہ ،دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سیاست کو اضافی چیز سمجھتے ہیں وجہ یہ ہے کہ اس پر دنیا میں ان حکمرانوں کا قبضہ ہے جو فاسق و فاجر ہیں تم اپنے سکولوں کو نہیں چلا سکتے یہ لوگ چالاکیوں کے ذریعے مناسب حاصل کرتے ہیں جب تک برصغیر کی سیاست علماء کے ہاتھوں میں تھی، فساد نہیں تھا، این ڈی یو ایک یونیورسٹی ہے اس طرح کی یونیورسٹیاں ہمارے مولویوں کے پاس بھی ہیں لیکن اس کا مطلب نیشنل ڈمی یونیورسٹی ہے، حکمران سکول این جی اوز کو دے رہے ہو اور مدارس کو اپنے قبضے میں لینا چاہتے ہوپی آئی اے کو نجی شعبے میں دے رہے ہیں اور مدرسے کو اپنی تحویل میں لیا جارہا ہے ۔پنجاب میں علماء کو پچیس ہزار دیئے جارہے ہیں۔ آپ کی محبت کا شکریہ پچیس ہزار کے لئے جو شرائط رکھی گئی ہیں اس میں بیوی کا نام امام صاحب کا قد اور آنکھوں کا رنگ پوچھا جاتا ہے میں نے کہہ دیا کہ آپ کے منہ پر مارتے ہیں اس پر ناراض ہو گئے۔ مدارس کو اپنے زیر نگین کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ وفاق اور جے یو آئی آب وتاب سے کام کر رہے ہیں۔ سیاست کے اس طرح دعویدار بنیں جس طرح اس شریعت کے دعویدار ہیں، آج اس کانفرنس کے مہمان خصوصی سید مختار الدین شاہ  تھے وہ ہمیں داغ مفارقت دے گئے اور اب یہ ان کی یاد میں تعزیتی اجتماع ہوگیاہم ان کے صاحبزادے سید زبیر شاہ  موجود ہیں ہم ان سے تعزیت کرتے ہیں ۔چند دن قبل مولانا فضل الرحیم دنیا سے تشریف لے گئے۔ اسی طرح حضرت پیر ذوالفقار نقشبندی اور پیر عبدالرحیم نقشبندی بھی دنیا سے تشریف لے گئے۔یہ سال ہمارے لئے عام الحزن بن گیا،زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے۔ رب سے دعاء گو ہیں کہ اللہ کریم ان بزرگوں کی خدمات جلیلہ کو میزان حسنات میں جمع فرمائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی