دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پی ٹی آئی ساتھ نہیں: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مؤقف بتاتا ہے کہ وہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ساتھ نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ بات کرنے پر سوچا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو پہلے اپنا رویہ درست کرکے پی ٹی آئی نے ان کے ساتھ اپنی شناخت ظاہر نہیں کی، جو جانیں دے رہے ہیں پی ٹی آئی کے لوگ نہ شہداء کے جنازوں پر جاتے ہیں نہ تعزیت کیلئے، پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس اور حقائق میں زمین آسمان کا فرق ہے، جس شہید کی لاش بھارت نے اعزاز کے ساتھ واپس کی، اس کے مجسمے کو نو مئی کو توڑا گیا۔ اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ ٹی ٹی پی دہشتگرد تنظیم ہے۔ پی ٹی آئی اعتراف بھی نہیں کرتی کہ ان سے غلطیاں ہوئی ہیں، افغان طالبان نے مذاکرات میں ہمارا مؤقف مانگا مگر کہا کہ ہم لکھ کر نہیں دے سکتے، ہماری دفاعی پیداوار کی ایکسپورٹ کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔