اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور داخلی سلامتی کے تحفظ کے لیے چوکس ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہیں تربیتی معیار اور جنگی صلاحیت بڑھانے سے متعلق اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے فارمیشن کی تربیت اور جنگی صلاحیتوں کا جائزہ لیا، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ کیا، جس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مشق مستقبل کے جنگی ماحول سے ہم آہنگی، جدت اور لچک پر پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر توجہ کو اجاگر کرتی ہے۔ فیلڈ مارشل نے مستقبل کے میدانِ جنگ سے ہم آہنگی کیلئے جدت اور انوویشن پر زور دیا، فوجی جوانوں کیلئے سپورٹس و تفریحی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جسمانی فٹنس اور مورال کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے سی ایم ایچ لاہور کے ہائی کیئر سنٹر کا دورہ بھی کیا، جدید اور مکمل طبی سہولت پر میڈیکل سٹاف کی کاوشوں کی تعریف کی۔ چیف آف ڈیفنس فورسز نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج اعلیٰ معیار، نظم وضبط اور بے لوث قومی خدمت کے کلچر کو فروغ دے رہی ہیں۔ مسلح افواج ملک کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، مسلح افواج ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور داخلی سلامتی کیلئے چوکس ہیں۔ قبل ازیں چیف آف ڈیفنس فورسز کی لاہور گیریژن آمد پر کور کمانڈر لاہور نے استقبال کیا۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بنگلہ دیشی ایئر فورس کے چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فریقین نے پاک، بنگلادیش مسلح افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا گیا، فیلڈ مارشل نے بنگلادیش کے ساتھ دیرپا دفاعی تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ معزز مہمان ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی خدمات کی تعریف کی۔ ملاقات میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی بنگلادیشی ایئر چیف ملے باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، بدلتے ہوئے علاقائی سکیورٹی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فریقین نے اعلیٰ سطح کے روابط اور مشترکہ تربیتی مشقوں کی تعداد میں اضافے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل مسلح افواج کیا گیا چیف ا ف

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار