احتجاج کے دوران مظاہرین کو قتل کیاگیا تو بہت سخت جواب دیں گے: ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو متنبہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی صورت میں ایک بار پھر ایران کو سخت وارننگ دے دی ہے۔
ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر احتجاج کے دوران مظاہرین کو قتل کیا گیا تو امریکا ایران کو بھرپور اور انتہائی سخت جواب دے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کو واضح طور پر آگاہ کر چکے ہیں کہ اگر لوگوں کو قتل کرنا شروع کیا گیا، جیسا کہ ماضی میں ہوتا رہا ہے، تو امریکا خاموش نہیں رہے گا۔
انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے مظاہروں میں درجنوں ہلاکتوں کا ذکر کیے جانے پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ بعض اموات بھگدڑ کے باعث بھی ہو سکتی ہیں اور ضروری نہیں کہ تمام ہلاکتیں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کا نتیجہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر موت کا ذمہ دار کسی ایک فریق کو نہیں ٹھہرا سکتے، تاہم ایران کو سختی سے متنبہ کر دیا گیا ہے کہ اگر مظاہرین کے قتل کا سلسلہ جاری رہا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کے نام پیغام دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’آپ آزادی کے لیے کھڑے ہیں، آپ بہادر لوگ ہیں۔ یہ افسوسناک ہے کہ آپ کے ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، حالانکہ یہ ایک عظیم ملک تھا۔‘‘
واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ 12 روز سے مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں شدید کمی کے خلاف عوامی احتجاج جاری ہے، جس کے دوران درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل بھی امریکا ایران کو مظاہرین کے خلاف تشدد کے استعمال سے خبردار کر چکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مظاہرین کے نے کہا کہ ایران کو کے دوران
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔