ویب ڈیسک: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے مستحق خاندانوں کے لیے ایک اہم سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔ پروگرام کے تحت اہل بینیفیشریز کو سوشل پروٹیکشن والٹ کے نظام میں شامل کرنے کے لیے مفت موبائل سم فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ 8171 سے ادائیگیوں اور دیگر اہم معلومات کے پیغامات براہِ راست اور محفوظ طریقے سے موصول ہو سکیں۔

بی آئی ایس پی کے ترجمان کے مطابق اہل افراد اصل قومی شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ساتھ قریبی بی آئی ایس پی کیمپ سائٹ یا دفتر جا کر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وہاں اسکریننگ کے بعد اہل قرار پانے والے افراد کو ٹوکن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد سم اجرا کاؤنٹر پر بائیومیٹرک تصدیق مکمل ہونے پر سم فوری طور پر ایکٹیو کر دی جائے گی۔

نیتن یاہو کی کرپشن کا کیس سننے والا جج ٹریفک حادثہ میں ہلاک

بی آئی ایس پی نے ہدایت کی ہے کہ سم صرف ذاتی استعمال میں رکھی جائے، کسی اور کو نہ دی جائے اور اسے ہر وقت آن رکھا جائے تاکہ تمام اہم پیغامات بروقت موصول ہوتے رہیں۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کے مطابق سوشل پروٹیکشن والٹ کا مقصد ادائیگیوں کے نظام کو مزید شفاف اور آسان بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رجسٹرڈ خواتین میں مفت سم کارڈز کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے اور مستقبل میں تمام مالی امداد اسی سسٹم کے ذریعے منتقل کی جائے گی۔

بلوچستان تعلیمی بورڈ میں ایچ ایس ایس سی 2024 کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کا انکشاف

سینیٹر روبینہ خالد نے واضح کیا کہ سم بالکل مفت ہے اور اس کے لیے کسی قسم کی رقم ادا نہ کی جائے۔ 
 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بی آئی ایس پی کے لیے

پڑھیں:

چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟

پاکستانی اداکار شہزاد نواز نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں پاکستانی کرنسی سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹا دی جائے۔حال ہی میں شہزاد نواز سے اداکار علی سفینہ نے انٹرویو لیا جس میں ملکی حالات سمیت دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔علی سفینہ نے کہا 'جب بھی کوئی حکومت بدلتی ہے تو آپ کو اپنے اردگرد تبدیلیاں نظر آتی ہیں، مثلاً ایک ثقافتی پالیسی کہتی ہے کہ قائداعظم اور علامہ اقبال ہیرو ہیں، ہم ان کے دور حکومت میں ان سب کو دیکھتے ہیں، ان کی تصاویر لگائی جاتی ہیں کہ پھر دوسری آنے والی حکومت ان کی تصویریں ہٹا کر اپنے قائدین کی تصویریں لگادیتے ہیں'۔شہزاد نواز نے سوال کیا کیا ایسا ہوا ہے؟ یہ غالباً کراچی ائیرپورٹ پر ہوا تھا، جواب میں علی نے کہا بالکل۔علی سفینہ سے گفتگو کے دوران شہزاد نواز کا کہنا تھا 'اگر یہ میرے اختیار میں ہوتا تو میں تمام کرنسی نوٹوں سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دوں گا کیونکہ لوگوں میں کوئی شرم نہیں ہے، رشوت لے رہے ہیں اور دے رہے ہیں، فراڈ میں ملوث ہیں جب کہ کرنسی نوٹوں پر ان کی تصویر ہے اور وہ آپ کو یہ سب کرپٹ کام کرتے دیکھ رہے ہیں'۔انہوں نے کہا 'اگر اسی طرح نوٹوں کی سرعام بے عزتی ہوتی رہی تو اس تصویر کا کیا فائدہ، ضیاالحق کے دور میں بڑی اچھی تبدیلی آئی کے نوٹوں پر عبارت درج کی گئی رزقِ حلال عین عبادت ہے'۔شہزاد نواز نے کہا 'بعدازاں مشرف کے دور میں اس عبارت کو چھوٹا کردیا گیا، میرے خیال میں اب اسے نوٹوں پر سے نکال دینا چاہیے'۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو