data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جڑانوالہ: پولیس نے منشیات اسمگلنگ کے ایک منظم اور خطرناک نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مفت عمرہ کا جھانسہ دے کر زائرین کے ذریعے سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے والے مرکزی ڈیلر شاہ صدام کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم معصوم شہریوں کو عمرہ کی سعادت دلوانے کا لالچ دے کر ان کے سامان میں آئس اور دیگر منشیات چھپا کر سعودی عرب بھجواتا رہا ہے، جس کے نتیجے میں کئی پاکستانی شہری سنگین قانونی مسائل کا شکار ہوئے۔

اس نیٹ ورک کے باعث 3 خواتین سمیت 5 پاکستانی زائرین سعودی عرب میں گرفتار ہوئے، جہاں عدالت نے انہیں 25،25 سال قید کی سزا سنائی۔ یہ تمام افراد لاعلمی میں منشیات کی ترسیل کا ذریعہ بنے اور بعد ازاں سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کے مطابق یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منظم تحقیقات کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں شاہ صدام تک رسائی ممکن ہوئی۔

یہ کارروائی تھانہ کھڑیانوالہ کے ایس ایچ او محمد ریاض کی قیادت میں کی گئی، جہاں پولیس نے چھاپے کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 5 کلوگرام سے زائد چرس بھی برآمد کی۔ پولیس کے مطابق ملزم مختلف علاقوں میں چرس اور آئس کی سپلائی میں ملوث تھا اور ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے منشیات کی ترسیل کا دھندا چلا رہا تھا۔

تحقیقات کے مطابق شاہ صدام نہ صرف مقامی سطح پر منشیات فروخت کرتا تھا بلکہ بیرون ملک، خصوصاً سعودی عرب، منشیات اسمگل کرنے کے لیے زائرین کو استعمال کرتا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے رابطوں اور سہولت کاروں کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور امکان ہے کہ اس نیٹ ورک میں مزید افراد بھی شامل ہوں گے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کا پھیلاؤ معاشرے، خصوصاً نوجوان نسل کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور پولیس اس لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر جو مذہبی جذبات کا فائدہ اٹھا کر معصوم شہریوں کو جرائم میں ملوث کرتے ہیں، ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مفت عمرہ یا بیرون ملک سفر کی آڑ میں کسی بھی مشتبہ پیشکش سے محتاط رہیں اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی فوری اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں، تاکہ ایسے نیٹ ورکس کا بروقت خاتمہ کیا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق نیٹ ورک کے لیے

پڑھیں:

نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی

راولپنڈی:

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔

قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار