پنجاب پولیس کا بڑا کارنامہ انسانی گردے فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔ رائیونڈ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی گردے فروخت کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔  ایس ایچ او رائے ونڈ سٹی محمد ذکاء کے مطابق گرفتار ملزم معصوم شہریوں کو پیسوں کا لالچ دے کر ورغلاتا تھا، ملزم شہریوں کو اسلام آباد میں بنائے ہوئے کلینک میں لے جاتا تھا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم چند روز حبس بے جا میں رکھتے اور ڈیل ہونے کے بعد گردہ نکال لیتے تھے، ملزم نے متاثرہ شہری کو 3 لاکھ رقم کا لالچ دے کر 1 گردہ نکلا لیا۔ ایس ایچ او کے مطابق فوٹیج میں متاثرہ شخص نادر علی کو دیکھا جا سکتا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او رائے ونڈ سٹی محمد ذکاء و ٹیم کو شاباش دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا