نیوزی لینڈ میں وہیل مچھلیوں کا سانحہ، ساحل پر پھنس کر 6 ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے ایک دور دراز ساحل پر بڑی تعداد میں وہیل مچھلیاں پھنسنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 6 وہیل مچھلیاں ہلاک ہوگئیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق ساحل پر تقریباً 55 پائلٹ وہیل مچھلیاں پھنس گئی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر وہیل مچھلیاں امدادی کوششوں کے بعد واپس سمندر میں جانے میں کامیاب ہوئیں، تاہم 15 مچھلیاں بری طرح ساحل پر پھنسی رہیں۔ ان میں سے 6 مچھلیاں جانبر نہ ہو سکیں جبکہ باقی کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پھنسنے والی وہیل مچھلیاں ساحل کے قریب تقریباً ایک کلو میٹر کے علاقے میں پھیلی ہوئی تھیں۔ وہیل مچھلیوں کو ریسکیو کرنے کے لیے غیر سرکاری تنظیم پروجیکٹ جونا سرگرم ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے ساحلی علاقوں میں ماضی میں بھی اس نوعیت کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، جہاں وہیل مچھلیاں ساحل پر پھنس کر ہلاک ہو چکی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔