data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متحدہ عرب امارات میں ایمرٹس ڈرگ اسٹیبلشمنٹ (EDE) نے عالمی سطح پر غذائی تحفظ کے خدشات کے پیشِ نظر معروف برانڈ کے نوزائیدہ بچوں کے فارمولا دودھ کے 5 بیچز واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔

ای ڈی ای کے مطابق یہ اقدام رضاکارانہ اور احتیاطی نوعیت کا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فارمولا دودھ میں Bacillus cereus نامی بیکٹیریا کے معمولی آثار پائے گئے، جو بعض صورتوں میں cereulide نامی زہریلا مادہ پیدا کر سکتا ہے۔ یہ مادہ بچوں کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

اس برانڈ نے پہلے بھی یورپ، افریقہ، ایشیا اور امریکا میں اپنی کچھ مصنوعات کے بیچز واپس منگوائے تھے، اور کم از کم 37 ممالک میں صحت سے متعلق انتباہات جاری کیے گئے ہیں۔ خلیجی ممالک میں سعودی عرب، کویت اور قطر نے بھی اس برانڈ کے فارمولا دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فارمولا دودھ استعمال کرنے کے بعد اگر بچوں میں شدید یا مسلسل الٹی، اسہال یا غیر معمولی کمزوری ظاہر ہو تو فوری طور پر اسپتال لے جائیں۔ تاہم اگر علامات 30 منٹ سے 6 گھنٹے کے دوران ظاہر نہ ہوں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں، لیکن کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ماہرِ اطفال سے رجوع کریں۔

اب تک یو اے ای میں اس برانڈ کے فارمولا دودھ کے استعمال سے کسی بچے میں کوئی بیماری یا منفی اثر کی تصدیق نہیں ہوئی۔

شیخ یاسین.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فارمولا دودھ

پڑھیں:

سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 885 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 718 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2690 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 739 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 

متعلقہ مضامین

  • فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا: محسن نقوی
  • بلوچستان میں بارشوں سے دو ماہ میں آٹھ افراد جاں بحق ، 17 گھر مکمل تباہ
  • سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
  • سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا