شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 اور ایم 14 بند، موٹروے پولیس کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
لاہور: شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو پر مین ٹول پلازہ اسلام آباد سے لَلّہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے آمدورفت عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم 14 ہکلہ سے داؤد خیل کے درمیان بھی حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث ٹریفک معطل کر دی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حدِ نظر متاثر ہونے سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اسی لیے موٹرویز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ
مسافروں کی جان و مال کو محفوظ رکھا جا سکے۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے حتی الامکان گریز کریں اور روانگی سے قبل موٹرویز کی تازہ صورتحال معلوم کریں۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دورانِ سفر رفتار کم رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور حفاظتی فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل موٹروے پولیس کے باعث
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔