لاہور:(نیوزڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں سید داود علی گیلانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سرگرم سیاسی کارکنوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مختلف جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں کا پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اداروں کی مضبوطی، آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گورنر پنجاب پیپلز پارٹی کے لیے

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا