پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع سے متعلق وزیر تعلیم کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
لاہور:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع سے متعلق وضاحت جاری کر دی ہے۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کر دی۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام اسکولز اور کالجز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے۔ تمام تعلیمی ادارے 12 جنوری سے ہی کھلیں گے۔
مزید پڑھیںپنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
سندھ: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کی توسیع کے حوالے سے وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے، محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیوں میں اضافے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا لہٰذا تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع نہیں کی جا رہی۔
وزیر تعلیم نے چھٹیوں میں اضافے کی تردید اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہو رہا تھا جس پر وزیر تعلیم کو وضاحت دینا پڑی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر تعلیم
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔