data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260109-08-13
لاہور(نمائندہ جسارت)حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ‘‘معمار جہاں تو ہے’’ کے عنوان سے ایک باوقار ٹیچرز کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں اساتذہ کی تربیت، کردار سازی اور تعلیمی نظام کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ محض علم منتقل نہیں کرتے بلکہ نسلوں کی فکری، اخلاقی اور تہذیبی بنیادیں استوار کرتے ہیں۔ ایک صالح معاشرے کی تعمیر باکردار اور باصلاحیت استاد کے بغیر ممکن نہیں۔ اساتذہ کی مسلسل تربیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ وہ بدلتے ہوئے حالات میں طلبہ کی رہنمائی مؤثر انداز میں کر سکیں اور انہیں محض ڈگری یافتہ نہیں بلکہ ذمے دار شہری بنا سکیں۔اسی مقصد کے لیے جماعت اسلامی اساتذہ کے ساتھ مشاورتی سیشنز کے انعقاد میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم صرف نصاب تک محدود نہیں بلکہ کردار سازی، شعور اور ذمے داری کا نام ہے اور اس میں استاد کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری اور معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے اپنے خطاب میں تعلیم میں مہارتوں (Skills) کے مؤثر استعمال اور موجودہ تعلیمی نظام کو درپیش مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں محض رٹے پر مبنی تعلیم طلبہ کو عملی زندگی کے لیے تیار نہیں کر سکتی۔ ہمیں تنقیدی سوچ، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت، تخلیقی مہارتوں اور اخلاقی اقدار کو نصاب اور تدریس کا لازمی حصہ بنانا ہوگا۔ بدقسمتی سے ہمارا موجودہ نظام تعلیم اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، وسائل کی کمی اور عملی مہارتوں کے فقدان جیسے سنگین مسائل کا شکار ہے، جن کے حل کے لیے سنجیدہ اور مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔جماعت اسلامی لاہور شعبہ تعلیم کی صدر نصرت طارق نے جماعت اسلامی کی تعلیمی کمیٹی کے قیام کے مقصد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی کمیٹی کے قیام کا مقصد اساتذہ کرام کے ساتھ مؤثر رابطہ قائم کرنا، تعلیمی مسائل کی نشاندہی کرنا اور ان کے حل کے لیے منظم جدوجہد کرنا ہے۔ جماعت اسلامی تعلیم کو قومی ترجیح بنانے اور ہر بچے تک معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ڈپٹی سیکرٹری اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے پنجاب کے بلدیاتی نظام سے متعلق مجوزہ قانون پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نافذ کیا جانے والا بلدیاتی نظام کا کالا قانون عوامی نمائندگی، مقامی خودمختاری اور تعلیمی و سماجی اداروں کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔ یہ قانون اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کے بجائے مزید مرکزیت کو فروغ دیتا ہے، جس سے تعلیمی اداروں سمیت مقامی مسائل کے حل میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔ جماعت اسلامی اس قانون کے منفی اثرات کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کنونشن سے خطاب کے دوران اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اساتذہ کی تربیت، تعلیمی اصلاحات اور معاشرتی کردار سازی کے لیے حلقہ خواتین جماعت اسلامی اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ کنونشن میں لاہور بھر کی جامعات اور کالجز کے اساتذہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خواتین ڈاکٹر حمیرا طارق جماعت اسلامی خواتین لاہور کے تحت ٹیچرز کنونشن سے خطاب کررہی ہیں

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ہوئے کہا کہ اساتذہ کی کے لیے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار