منعم ظفر خان کل ضلع سائٹ غربی کے اجتماع کارکنان سے خطاب کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260109-08-1
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کل بروز ہفتہ رات 8بجے جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے خصوصی اجتماع کارکنان سے خطاب کریں گے ، اجتماع کارکنان میں ناظمین علاقہ جات کا اعلان کیا جائے گا،اجتماع سے امیر ضلع ڈاکٹر نورالحق ، قیم ضلع راشد خان ، نائب امرا سید سلطان روم ، نذر برکی و دیگر قائدین بھی اظہار خیال کریں گے ، قیم ضلع راشد خان نے ہر سطح کے ناظمین کو اجتماع میں کارکنان کی بھر پور و بروقت شرکت کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔