data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے ہیں، جہاں کراچی ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کو سندھ کی ثقافتی روایات کے مطابق اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ اور اطراف کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئرپورٹ سگنل کے قریب پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود رہی، جو ایئرپورٹ کی جانب جانے کی کوشش کرتی رہی، جس سے ٹریفک کی صورتحال مزید ابتر ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی اپنے دورۂ کراچی کے دوران مختلف سیاسی، سماجی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی اور تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ دورے کو آئندہ دنوں میں ہونے والی سیاسی سرگرمیوں کے تناظر میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

اسی دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے کراچی میں ایک بڑے عوامی جلسے کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جسے پارٹی قیادت شہر کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ قرار دے رہی ہے، اس جلسے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں اور مختلف اضلاع سے کارکنوں کو متحرک کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سہیل آفریدی پنجاب کے دورے پر بھی گئے تھے، جہاں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یہ الزام سامنے آیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے دورے کے موقع پر سڑکیں بند کروا کر عوام اور کارکنوں کو مشکلات سے دوچار کیا۔ اس پس منظر میں کراچی کا دورہ بھی سیاسی حلقوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ