Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:55:04 GMT

اب اپنی اصل عمر کی نظر آنے لگی ہوں: عینا آصف

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT

اب اپنی اصل عمر کی نظر آنے لگی ہوں: عینا آصف

شوبز انڈسٹری کی معروف نوجوان اداکارہ عینا آصف نے اپنی عمر اور ذاتی زندگی سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ اپنی اصل عمر کی نظر آنے لگی ہیں۔ ڈرامہ سیریل مائی رے میں شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی عینا آصف نے حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب جب ان کی عمر 17 سال ہوچکی ہے تو وہ خود کو اپنی عمر کی محسوس کرتی ہیں تاہم ماضی میں انہیں لگتا تھا کہ وہ اپنی عمر سے زیادہ بڑی دکھائی دیتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں جب وہ اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ بیٹھتی تھیں تو انہیں محسوس ہوتا تھا کہ وہ اپنی عمر کی نہیں لگتیں اگرچہ وہ 2011 سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، اس کے باوجود لوگ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے جو ان کے لیے مایوس کن ہے۔ عینا آصف نے اپنی والدہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ان کے کیریئر اور ذاتی زندگی میں بھرپور سپورٹ فراہم کی ہے، انٹرویو میں عینا آصف نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک پوسٹ میں ان کا موازنہ ایک کارٹون کیریکٹر سے کیا گیا جو بظاہر اچھا تھا لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ یہ ان کی تضحیک کی جارہی ہے، زیادہ تر کمنٹس میں ان کا مذاق اڑایا گیا۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ وہ کم عمر ہیں بس منفی تبصرے کرنا شروع کر دیتے ہیں جو ذہنی طور پر تکلیف دہ ہوتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے اپنی عمر عمر کی تھا کہ

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی