مفت عمرے کا جھانسہ دے کرمنشیات اسمگل کرنیوالے گروہ کا سرغنہ فیصل آباد سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مکوآنہ سے منشیات اسمگل کرنے والا گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا، ملزم مفت عمرے کا جھانسہ دیکر زائرین کے ذریعے منشیات اسمگل کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو 5 کلو سے زائد چرس برآمد ہونے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کھرڑیا نوالہ میں مقدمہ درج ہے۔
ملزم نے 3 خواتین سمیت 5 پاکستانیوں کو مفت عمرہ کا جھانسہ دیکر منشیات کی ترسیل کیلئے استعمال کیا تھا، مفت عمرہ پر جانے والے پانچوں افراد کو سعودی عرب میں 25، 25 سال قید کی سزا ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے مقدمے میں گرفتار ملزم چند روز قبل ضمانت پر رہا ہوکر جیل سے آیا تھا۔
ملتان سلطانز کے خسارے میں چلنے کا تاثر غلط ہے، پہلے ٹیم کا منافع دکھا ئیں گے پھر نیلام کریں گے، محسن نقوی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔