وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے، سعید غنی نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
کراچی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے ہیں، جہاں کراچی ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کو سندھ کی ثقافتی روایات کے مطابق اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے دورے پر آئے ہوئے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ کا سرکاری پروٹوکول فراہم کیا جا رہا ہے، سہیل آفریدی انصاف ہاؤس میں پارٹی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد کراچی پریس کلب کا رخ کریں گے، سہیل آفریدی پیر کے روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات بھی کریں گے۔
وزیراعلیٰ کی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ اور اطراف کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئرپورٹ سگنل کے قریب پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود رہی، جو ایئرپورٹ کی جانب جانے کی کوشش کرتی رہی، جس سے ٹریفک کی صورتحال مزید ابتر ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی اپنے دورۂ کراچی کے دوران مختلف سیاسی، سماجی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی اور تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ دورے کو آئندہ دنوں میں ہونے والی سیاسی سرگرمیوں کے تناظر میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
اسی دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے کراچی میں ایک بڑے عوامی جلسے کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جسے پارٹی قیادت شہر کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ قرار دے رہی ہے، اس جلسے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں اور مختلف اضلاع سے کارکنوں کو متحرک کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سہیل آفریدی پنجاب کے دورے پر بھی گئے تھے، جہاں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یہ الزام سامنے آیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے دورے کے موقع پر سڑکیں بند کروا کر عوام اور کارکنوں کو مشکلات سے دوچار کیا۔ اس پس منظر میں کراچی کا دورہ بھی سیاسی حلقوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سہیل آفریدی
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔