ایلون مسک جو اپنی فیملی کو کم ہی دنیا کے سامنے متعارف کراتے ہیں، پہلی بار اپنے جرواں بچوں کو سامنے لے آئے تاہم چہرہ اب بھی مخفی رکھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی جڑواں اولاد کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ تصویر ایکس (سابق ٹوئٹر) پر Tesla Owners Silicon Valley کے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس میں ایلون مسک اپنے جڑواں بچوں کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔

ایلون مسک کے ان جڑواں بچوں میں سے بیٹے کا نام اسٹرائیڈر سیکھر اور بیٹی کا نام کومیٹ ایزور ہے۔ انفرادیت کے حامل ان ناموں پر سب ہی حیران تھے۔ 

اس سے قبل ایلون مسک اپنے بیٹے اسٹرائیڈ سیکھر کے نام کی وجہ تسمیہ بھارت میں ایک انٹرویو میں بتاچکے ہیں۔

انھوں نے کہا تھا کہ بیٹے کے نام کا پہلا حصہ Strider مشہور ناول دی لارڈ آف دی رنگز کے مرکزی کردار سے لیا گیا ہے۔

Elon Musk “Bringing a child into the world is a statement of optimism.

We need to restore hope and excitement for the future—I believe it will surpass the past.” pic.twitter.com/yU0hcYeK78

— Tesla Owners Silicon Valley (@teslaownersSV) January 7, 2026

ایلون مسک نے یہ بات بتاکر سب کو حیران کردیا تھا کہ بیٹے کے نام کا دوسرا حصہ سیکھر دراصل بھارت کے نوبل انعام یافتہ سائنس دان سبرامنیم چندرشیکھر سے متاثر ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ جڑواں بچے میری پارٹنر شیوان زیلس سے ہیں جن کے والد کا تعلق بھارت کی ریاست پنجاب سے تھا۔ اس لیے وہ آدھی بھارتی ہیں۔

ایلون مسک نے مزید بتایا کہ بیٹے کے ساتھ جڑواں پیدا ہونے والی بہن کا نام میں نے معروف فینٹیسی ویڈیو گیم ایڈن رنگ سے متاثر ہوکر رکھا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بیٹی کا نام کومیٹ ایژر (Comet Azure) ہے جو ایڈن رنگ ویڈیو گیم کا سب سے طاقتور جادو (spell) ہے۔

یاد رہے کہ اسٹرائیڈر سیکھر اور کومیٹ ایزور نومبر 2021 میں جڑواں پیدا ہوئے تھے۔ ایلون مسک اور شیون زیلس کے مزید دو بچے اور بھی ہیں جن کے نام آرکیڈیا اور سیلڈن لائکرگس ہیں۔

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایلون مسک کا نام کے نام

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی