گجرات، اندرونِ شہر جنگلی بندروں کی یلغار، شہریوں میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
گجرات(نیوزڈیسک) شہر کے اندرون علاقوں میں جنگلی بندروں کے اچانک نمودار ہونے سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ چوک ماہنہ، چاہ پیپل، فوارہ چوک، کھاری کھوئی، قلعہ ڈھکی سمیت متعدد علاقوں میں بندروں کی آزادانہ اچھل کود دیکھی جا رہی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق بندر گھروں کی چھتوں اور بجلی کی تاروں پر پھلانگتے نظر آتے ہیں، جس کی فوٹیجز بھی سامنے آ چکی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بندر گھروں کی چھتوں سے سامان اٹھا کر بھاگ جاتے ہیں جبکہ کئی بچے بندروں کے حملوں کا نشانہ بھی بن چکے ہیں۔
مقامی افراد نے شکوہ کیا ہے کہ ایک ہفتے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف بندروں کو قابو میں کرنے میں ناکام رہا ہے، جس کے باعث شہری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف سے فوری طور پر نوٹس لینے اور بندروں کو پکڑنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔