پی ٹی آئی نے باغ جناح جلسے کے لیے25 لاکھ روپے فیس جمع کر ادی لیکن اجازت سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں باغ جناح جلسے کیلئے 25 لاکھ روپے فیس تو جمع کروا دی ہے لیکن اجازت کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے باغ جناح جلسے کیلئے 25 لاکھ روپے کا پے آرڈر جمع کروا دیا ہے ، 20 لاکھ روپے جلسہ کی فیس جبکہ 5 لاکھ سیکیورٹی ڈپازٹ کے طور پر جمع کروائے گئے ہیں۔
جلسے کیلئے فیس جنرل سیکرٹری کراچی ارسلان خالد نے جمع کروائی۔ مزار قائد انتظامیہ کے مطابق پے آرڈرز وصول کر لیے،باضابطہ اجازت کے لیے ضلع انتظامیہ کا اجازت نامہ درکار ہے، ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بعد حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھیجا جائےگا۔
سرگودھا میں 8 سالہ بچی سے 2 ملزمان نے مبینہ زیادتی کر کے بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیو بنا لی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔