انتہاپسندی اور دہشتگردی ملک کیلئے زہر قاتل ہے، شاداب رضا نقشبندی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام مظلوموں کے حقوق کا استحصال اور غریبوں کا خون چوس رہا ہے، عوام سسٹم کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی ملک کیلئے زہر قاتل ہے، سرمایہ دارانہ نظام مظلوموں کے حقوق کا استحصال اور غریبوں کا خون چوس رہا ہے، عوام سسٹم کی تبدیلی چاہتے ہیں، تاکہ انہیں ان کے حقوق مہیا اور مسائل حل ہو سکیں، موجودہ حکمران مہنگائی کی روک تھام کیلئے دعوؤں سیے کام چلانے کی بجائے عملی اقدامات کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت کراچی سے جاری ایک بیان میں کیا۔ شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی ملک کیلئے زہر قاتل ہے، اسلام و ملک دشمن قوتیں فرقہ واریت کو فروغ دے کر اپنے ناپاک عزائم پورے کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں اور ملک دشمن قوتوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی پھیلانے والے غیروں کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، انہیں ان کے ناپاک مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔