ہمیں اپنے رب کی رضاکیلیے جدوجہد کرناہوگی‘ خالد صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(پ ر) جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے نائب امیر خالد صدیقی نے کہاہے کہ ہمیں اپنے مقصد زندگی اور مشن سے وابستہ ہوکر یکسو ہوکر رب کی رضامندی کیلیے جدوجہد کرنا ہوگی‘ اللہ نے زندگی اور موت کو ایجاد کیا تاکہ انسان کی آزمائش کرسکے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے دیرینہ رکن جماعت اسلامی شاہد رضامبین کے انتقال کے موقع پر مرحوم کی رہائشگاہ پر درس قرآن دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع گڈاپ کے صدر ابو الضیا پرویز ودیگر زمہ داران و کارکنان اور احباب کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوںنے کہاکہ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی قبر اور حشر میں کام آنے والی نیکیوں کے حصول کی کوشش کریں،اسی میں ہماری فلاح ہے ہر شخص اپنے کسب کے بدلے رہن ہے، ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے یہ دنیا کی زندگی تو فانی ہے یہ تو آخرت کی کھیتی ہے اس میں جیسے اعمال ہم کریں گے وہی ہمارے نامہ اعمال میں درج ہونے ہیں، آخرت کی زندگی تو ابدی ہے اور موت ایک اٹل حقیقت ہے ہم سب کو ایک نہ ایک دن بارگاہ الٰہی پیش ہونا ہے اپنے اعمال کا جواب دینا ہے۔ اللہ تعالیٰ شاہد رضا مبین بھائی اللہ کی بارگاہ میں پیش ہوگئے کی مغفرت فرمائے وہ زندگی بھر مقصد زندگی اور مشن سے وابستہ رہے، ہم میں سے ہر ایک کو اپنی موت کو یاد رکھتے ہوئے احساس جواب دہی کے پیش نظراپنی آخرت کو سنوارنے اور اس کی فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ منصب خلافت کی ادائیگی کرتے ہوئے رضائے الٰہی اور فلاح اخروی کیلیے جدوجہد کریں قبل اسکے مہلت عمل ختم ہو جائے۔ ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے یہ دنیا کی زندگی تو فانی ہے یہ تو آخرت کی کھیتی ہے اس میں جیسے اعمال ہم کریں گے وہی ہمارے نامہ اعمال میں درج ہونے ہیں، آخرت کی زندگی تو ابدی ہے اور موت ایک اٹل حقیقت ہے ہم سب کو ایک نہ ایک دن بارگاہ الٰہی پیش ہونا ہے اپنے اعمال کا جواب دینا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی زندگی تو ا خرت کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔