کراچی ایف بی ایریا میں فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
کراچی:
ایف بی انڈسٹریل ایریا بلاک 21 میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ تولیہ بنانے والی فیکٹری میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہیں۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔
فائر افیسر معراج کا کہنا ہے کہ آگ تولیہ فیکٹری کے فرسٹ فلور پر لگی جس پورشن میں آگ لگی وہاں بڑی مقدار میں دھاگہ اور تولیہ اسٹور کیا جاتا ہے۔ فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں اور چار واٹر ٹینکر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو اور فائر فائٹنگ عملہ صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ علاقے میں حفاظتی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائر بریگیڈ
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔