اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف نے زیادہ خسارے والے فیڈرز کمیونٹی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے جس سے خسارے میں چلنے والے فیڈرز کے نقصانات میں کمی اور ان علاقوں میں بجلی مسلسل میسر ہوگی۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ملک کے دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سولرائزیشن اور بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، خیبر پی کے اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز کے علاوہ اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ زیادہ خسارہ کرنے والے بجلی کے فیڈرز کمیونٹی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں، اس اقدام سے خسارے میں چلنے والے فیڈرز کے نقصانات میں کمی ہوگی اور ان علاقوں میں بجلی مسلسل میسر ہوگی۔ وزیراعظم نے پیسکو (PESCO) اور کیسکو (QESCO) کے زیادہ نقصان میں چلنے والے فیڈرز میں فی الفور پائیلٹ پراجیکٹس کا اجرا کرنے اور پائلٹ پراجیکٹس کو کامیاب بنانے کے لیے علاقے کے منتخب نمائندوں سے مشاورت اور کمیونٹی کی شرکت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ اجلاس کو پیسکو اور کیسکو کے خسارے میں چلنے والے فیڈرز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایسے فیڈرز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے مقامی آبادی کیلئے ایک ماحول دوست، کم لاگت اور پائیدار مائیکرو گرڈ بن جائے گا۔ مقامی آبادی، صوبائی اور وفاقی حکومتیں اس منصوبے میں شراکت دار ہوں گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے سے نہ صرف کم لاگت بجلی پیدا ہوگی بلکہ مستقبل میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے میں نمایاں کمی ہوگی۔ منصوبے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پائلٹ پراجیکٹ پر فوراً کام شروع کیا جائے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں 2نئی ٹیموں کی شمولیت سے گراس روٹ کی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے میں مدد ملے گی۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ بڈنگ کے لئے بین الاقوامی فرمز سامنے آئیں، اس عمل سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملا۔ سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی بڈنگ جیتنے والی فرمز کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ٹیم سیالکوٹ اور ٹیم حیدرآباد کے نمائندگان کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کامیاب بڈنگ کے عمل پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی اور پی سی بی منیجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے لئے بولی کا عمل ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا جو کہ اس کی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے گراس روٹ کی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے میں مدد ملے گی۔ یہ دو نئی ٹیمیں پی ایس ایل کے لئے تازہ ہوا کا ایک جھونکا ثابت ہوں گی۔ دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے جواہرات و قیمتی پتھروں (جیمز سٹونز) کے شعبے کی اصلاحات اور اسے بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے قومی پالیسی فریم ورک کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جواہرات و قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ ترجیحی بنیادوں پر جیولاجیکل سروے سے ذخائر کے جغرافیے اور مالیت کا تعین کیا جائے، پالیسی فریم ورک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے موزوں ماحول کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے، پاکستانی قیمتی پتھر دنیا بھر میں اپنے معیار کے حوالے سے مقبول ہیں۔ سمگلنگ کے سدباب اور قانونی طریقے سے برآمد سے اربوں ڈالر زر مبادلہ کا حصول یقینی بنائیں گے۔ شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں جواہرات و قیمتی پتھروں کے ذخائر، شعبے کی اصلاحات، برآمدات میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے رواں برس پالیسی فریم ورک میں تفویض کردہ اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے، ترجیحی بنیادوں پر جیولاجیکل سروے سے ذخائر کے جغرافیے اور مالیت کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس امر میں تمام متعلقہ ادارے، صوبائی حکومتوں اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت یقینی بنائی جائے۔ بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز اور سرٹیفیکشنز کے نفاذ کیلئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ پالیسی فریم ورک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے موزوں ماحول کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں برس ملک میں جیم سٹونز سے متعلقہ دو مثالی سینٹرز آف ایکسیلنس کا قیام عمل میں لایا جائے۔ پاکستان میں جیم سٹونز کے ذخائر کے مقابلے میں برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ نجی کمپنیوں بالخصوص نوجوان آنٹرپرینیورز کی اس شعبے میں حوصلہ افزائی کی جائے۔ پاکستانی قیمتی پتھر دنیا بھر میں اپنے معیار کے حوالے سے مقبول ہیں۔ سمگلنگ کے سدباب اور قانونی طریقے سے برآمد سے اربوں ڈالر زر مبادلہ کا حصول یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی مدد سے پالیسی فریم ورک پر عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے وزارت خزانہ کو شعبے کی ترقی کیلئے موجودہ مالی وسائل کی فوری فراہمی کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں، متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید موثر معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کی سمت بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے معروف بزنس گروپ ’’سجوانی گروپ‘‘ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں جو باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ دورہ پاکستان نے دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید تقویت دی ہے اور تعاون کے فروغ کے لیے سازگار فضا قائم کی ہے۔ وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حالیہ اعلیٰ سطح کے روابط اور تبادلوں سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے نجی شعبوں اور سرمایہ کاروں کے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ایک مضبوط بنیاد میسر آئی ہے۔ حکومت پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل جدت، بلاک چین اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) تعاون کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں، اماراتی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری، جدت اور عالمی روابط اور پاکستان کی افرادی صلاحیت و قوت معاشی ترقی کے لئے نہایت مفید شراکت داری ہے۔ سجوانی گروپ کے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی شراکت داری کے مواقع پر مزید تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کی مضبوط حمایت کے ساتھ نجی شعبے کے اشتراک میں اضافہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ سجوانی گروپ کے وفد نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کمزور اور سفید پوش طبقے کی مالی معاونت اور سماجی تحفظ کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے بھی زیادہ موثر اور بہتر رمضان پیکج کے لئے سفارشات تیار کی جائیں اور امدادی رقوم کی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ہی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی حکومت کے مجوزہ رمضان اور پچھلے سال رمضان پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کی پچھلے سال رمضان پیکج کی شفافیت پر مستند آڈٹ ادارے کی طرف سے رپورٹ پر ستائش کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال سے وفاقی حکومت نے غریب عوام کو رمضان پیکج کی بدولت ارزاں نرخوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لیے شفاف نظام ترتیب دیا ہے۔ ملک میں کئی دہائیوں سے جاری یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے، مالی بے ضابطگیوں، بدنظمی اور غریبوں کے استحصال کا رائج نظام حکومت نے شفاف نظام میں تبدیل کر دیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے آئندہ رمضان المبارک کے لیے پچھلے سال سے بھی زیادہ موثر اور سود مند پیکج اور سفارشات مرتب کریں۔ یوٹیلٹی سٹورز میں بدعنوانی کی وجہ سے مستحق افراد اپنے حق سے محروم تھے۔ غریبوں اور سفید پوش عوام کی مالی معاونت اور سماجی آسودگی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غریب عوام میں رمضان پیکج کے امدادی رقوم کی فراہمی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ہی کی جائے تاکہ عوام کی عزت و تکریم مجروح نہ ہو۔ عوام کو امدادی رقوم کی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہمی کیش لیس معیشت کے حصول کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگی۔ سٹیٹ بنک کی رمضان پیکج کی تقسیم میں شمولیت سے کیش لیس اکانومی کو فروغ ملے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شہباز شریف نے اعظم نے ہدایت کی کہ اعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی پر پالیسی فریم ورک رمضان پیکج کی بین الاقوامی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے نے پاکستان کی ڈیجیٹل پچھلے سال کی فراہمی نئی ٹیموں کہا ہے کہ نے کہا کہ کے ذریعے ہوئے کہا میں بجلی کے فروغ کے لیے کے لئے

پڑھیں:

ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟

اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔

یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔

قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔

ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری