اسلام آباد میں پانی کی کمی کے سدباب کیلئے جامع پلان پر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی ڈی اے اور پنجاب حکومت کے تعاون سے  جڑواں شہروں کیلئے مشترکہ طور پر ڈیمز بنائے جائیں گے۔ ‎وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت  اسلام آباد میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور وزیراعظم کے  مشیر سید توقیر شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ ‎اجلاس میں جڑواں شہروں میں  پانی کی فراہمی بڑھانے کیلئے شارٹ اور لانگ ٹرم اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

‎پانی ذخیرہ کرنے کے نئے چھوٹے ڈیمز اور واٹر ریزروائرز کی تعمیر پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسلام آباد میں  پانی فراہمی کے موجودہ نظام کی خامیوں کو دور کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

‎واٹر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں خامیوں کی نشاندہی اور مؤثر ترسیل کیلئے موثر نظام کی ضرورت پر زور بھی دیا گیا۔ واپڈا اور سی ڈی اے نے پانی کی فراہمی بڑھانے کیلئے مختلف آپشنز، فزیبلٹی رپورٹس اور متوقع ٹائم لائنز پیش کیں۔

‎ اجلاس  کو چراہ، دوتارہ اور شاہدرہ ڈیم منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گئی جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے روڈ میپ پر عملدرآمد کا جامع پلان 10 روز میں طلب کر لیا۔

‎اجلاس  میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے، کمشنر راولپنڈی، ممبران سی ڈی اے سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم