ویب ڈیسک: رمضان المبارک 2026 کی تیاریوں کاآغاز ہو چکا ہے اور حسبِ روایت رمضان کے دوران دبئی کے شاپنگ مالز کے اوقات کار میں توسیع کردی جائے گی۔
گزشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی دبئی کے بیشتر شاپنگ سینٹرز دن بھر کھلے رہیں گے، تاہم افطار کے بعد شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹس رات گئے تک کھلے رکھنے کا امکان ہے۔
اگرچہ رمضان 2026 کے حتمی اوقات کار کا اعلان ابھی نہیں ہوا، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ زیادہ تر مالز رمضان 2025 کے شیڈول پر عمل کریں گے۔
مردف سٹی سنٹر اور سٹی سنٹر دیرہ کے صبح 10 بجے سے رات 1 بجے تک کھلے رہنے کا امکان ہے جبکہ ریسٹورنٹس رات 2 بجے تک کھلے رہ سکتے ہیں۔ 
دبئی فیسٹیول سٹی مال اور سٹی واک رات 12 بجے تک کھلے رہنے کی توقع ہے، جبکہ وہاں موجود کھانے پینے کے مراکز رات 1 بجے تک خدمات فراہم کریں گے۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔ہفتہ 10 جنوری، 2026

عربین سینٹر، نخیل مال، ڈریگن مارٹ، آؤٹ لیٹ ولیج اور دیگر بڑے شاپنگ مقامات بھی اپنے اوقات کار میں تبدیلی کریں گے۔
فوڈ کورٹس اور کیفے غیر روزہ دار افراد، بچوں، بزرگوں اور روزے سے مستثنیٰ افراد کو دن کے وقت بھی سروس فراہم کرتے رہیں گے، اس کے علاوہ ریسٹورنٹس خصوصی افطار مینیو اور رمضان آفرز متعارف کرائیں گے جبکہ دبئی کے ہوٹلز روایتی اماراتی اور بین الاقوامی کھانوں پر مشتمل خصوصی افطار اور سحری انتظامات کی تیاری کریں گے۔

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس ۔ہفتہ10 جنوری، 2026

سینما ؤں کے اوقات کار میں بھی رمضان کے مطابق تبدیلی کی جائے گی، ووکس سینما، ریل سینما اور راکسی سینما کے دوپہر 1 یا 2 بجے کھلنے اور رات گئے تک چلنے کا امکان ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے شہریوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ رمضان سے قبل مالز اور سینما گھروں کی آفیشل ویب سائٹس یا سوشل میڈیا پیجز سے تازہ ترین اوقات کار ضرور چیک کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اوقات کار تک کھلے کریں گے بجے تک

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی