data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 2 میں گیس لیکج کے باعث ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور خاتون و بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ عمارت کی پہلی منزل پر واقع ایک فلیٹ میں پیش آیا، جہاں گیس کے اخراج کے باعث دھماکا ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے فلیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کی شدت سے فلیٹ کے اندر موجود سامان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ آس پاس کے رہائشی بھی گھروں سے باہر نکل آئے۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس کے باعث آگ مزید پھیلنے سے رک گئی۔

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ گیس لیکج کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو گیس کے استعمال میں احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کرنے سے ایسے خطرناک حادثات جنم لے سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے باعث

پڑھیں:

بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔

رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق