دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا:وزیر اعظم کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر افسران و جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے شمالی وزیرِ ستان اور کرم میں کاروائیوں کے دوران 11 خوارج کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور پولیس کے جوان شب و روز ملک دشمن عناصر کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر و فرض شناس افسروں اور جوانوں کے ہوتے ہوئے دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔
قومی مسائل کا حل اجتماعی سوچ، مکالمے اور مشترکہ تجربات کے ذریعے ہی ممکن ہے : چیئر مین سینیٹ
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز ہوگیا اور پہلے روز 11 گیٹیگریز کی سواریوں کے فیس لیس چالان ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن مجموعی طور پر 96 چالان ہوئے۔
بڑی بس 2، کوسٹر 2، ڈبل کیبن 1 اور گاڑی کے 9 چالان کیے گئے جبکہ منی بس 6، منی ٹرک 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان ہوئے۔
اسی طرح موٹر سائیکل پر 43، ٹرک 3، وین 4 اور واٹر ٹینکر پر 2 چالان ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام چالان اپنی لین سے ہٹ کر دوسری لین میں چلانے پر ہوئے، فرسٹ لین میں آہستہ چلانے پر بھی فیس لیس چالان کیا گیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :