پنجاب میں شدید سردی کے باعث اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے شدید ہوتی سردی کے پیش نظر اسکولوں اور کالجوں کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر تعلیم کے مطابق اس حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد آج باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی صحت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ صوبے بھر میں سردی کی لہر میں شدت آ چکی ہے۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا ’’میں پیشگی اطلاع دے رہا ہوں کہ موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کی جا رہی ہے۔‘‘ یہ اعلان والدین کی جانب سے بڑھتے ہوئے مطالبات کے بعد سامنے آیا، جن کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں بچوں کو تعلیمی اداروں میں بھیجنا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
پاک بحریہ کی شمالی بحیرۂ عرب میں جامع بحری مشق، ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کا ہدف کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ
صوبے بھر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے باعث اب طلبہ اسکولوں اور کالجوں میں مزید ایک ہفتے کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے، جبکہ حکام موسم کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور مزید اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔