جنوبی وزیرستان: خارجی دہشتگردوں کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
تصاویر بشکریہ جیو نیوز
جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہوگئے۔
مولانا حافظ سلطان محمد گزشتہ روز آئی ای ڈی دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔
خارجی دہشت گردوں نے مولانا حافظ سلطان محمد اور ان کی بیٹی کو وانا بازار میں مدرسے کے قریب نشانہ بنایا تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی وزیرستان کے رہنما مولانا سلطان کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزموں کو نشانِ عبرت بنایا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ مولانا حافظ سلطان محمد کے اہلخانہ، کارکنوں، اہل علاقہ اور تلامذہ سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔ اللّٰہ کریم اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کے پی اور بلوچستان میں مسلسل بڑھتی دہشتگردی افسوسناک ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا حافظ سلطان محمد
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔