City 42:
2026-06-02@23:57:45 GMT

پنجاب کونسل نے زکوۃ کا بجٹ منظور کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

 قیصر کھوکھر:  پنجاب زکوٰۃ کونسل نے رواں مالی سال کے لیے زکوٰۃ کا بجٹ منظور کر لیا ہے۔

منظور شدہ بجٹ کا حجم 8 ارب روپے رکھا گیا ہے، جس کے تحت مستحق افراد کو ماہانہ 2 ہزار روپے گزارا الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔

 اس کے علاوہ مستحق خاندانوں کی بچیوں کے لیے 50 ہزار روپے جہیز فنڈ بھی دیا جائے گا۔ محکمہ زکوٰۃ نے حق دار افراد کی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جسے حتمی شکل دینے کے بعد صوبے بھر میں زکوٰۃ کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

رمضان المبارک کے دوران شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار؟

 حکام کا  کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد مستحق اور نادار افراد کی مالی معاونت کو یقینی بنانا اور شفاف طریقے سے زکوٰۃ کی تقسیم کرنا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

تصویر، فیس بک

اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود