پاک امریکا 13 ویں انسداد دہشت گردی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
پاک امریکا 13 ویں انسداد دہشت گردی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )پاک امریکا 13ویں مشترکہ فوجی مشقوں Inspired Gambit-2026 کا آغاز ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 جنوری سے شروع ہونے والی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشقیں نیشنل کانٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہو رہی ہیں۔ 2 ہفتوں پر محیط یہ مشقیں کانٹر ٹیررازم ڈومین میں منعقد کی جا رہی ہے، جس میں پاکستان اور امریکا کے فوجی دستے شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کیمطابق افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
ان مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات کے اشتراک کے ذریعے باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو بڑھانا ہے۔ اسی طرح موثر انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے ضروری حکمت عملیوں، تکنیکوں اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنانا بھی اس کے مقاصد میں شامل ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق مشترکہ مشقوں میں شہری جنگ کے دوران نشانہ بازی کی مہارتوں کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے آپریشنل نظریات اور بہترین طریقوں کو سمجھنے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔
اس طرح کی مشترکہ تربیتی مشقیں ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے، پیشہ ورانہ فوجی معیار کو بہتر بنانے اور انسداد دہشت گردی کے پیچیدہ ماحول میں کام کرنے کے لیے دونوں افواج کی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں اہم ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ Inspired Gambit-2026 فوجی مشقیں امن و استحکام کی مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان اور امریکا کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعراق کا جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار عراق کا جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار ایرانی سیکیورٹی فورسز مظاہرین پر تشدد سے باز رہیں، فرانس، برطانیہ اور جرمنی سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئیں جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ، مولانا حافظ سلطان محمد شہید پاک بحریہ کا جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ، ایل وائے 80 این میزائل نے ہدف تباہ کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔