پنجاب کے سرکاری تعلیمی ادارے 18 جنوری تک بند رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
طلبہ کی صحت اور موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیرِ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ مزید بڑھا دی ہیں۔وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ ان کے سوشل میڈیا پیج پر کیے گئے عوامی سروے کی بنیاد پر کیا گیا جس میں واضح اکثریت نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی، عوامی مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔وزیرِ تعلیم کا کہنا تھا کہ فیصلہ شدید سردی اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاہم عوامی سروے میں تقریباً 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کی حمایت کی، 13فیصد افراد نے تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھولنے کے حق میں ووٹ دیا۔اعداد و شمار کے مطابق وزیرِ تعلیم کے پول میں 19 جنوری کے حق میں 1 لاکھ 54 ہزار 178 آراء موصول ہوئیں جبکہ 12 جنوری کے حق میں 24 ہزار 829 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے حق میں
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔