کسی کو پسند آئے نہ آئے ہم گرین لینڈ لے کررہیں گے؛ امریکی صدر
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ کسی کو پسند آئے نہ آئے گرین لینڈ ہم لے کر رہیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے گرین لینڈ پر قبضہ نہ کیا تو چین یا روس قابض ہوجائے گا جبکہ امریکا دونوں ملکوں کو اپنا ہمسایہ بنانا نہیں چاہتا۔یہ بات انہو ں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا چاہتا ہوں گرین لینڈ کا کام آسانی سے ہوجائے ورنہ مشکل طریقہ اختیار کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب ٹرمپ کے بیان پر گرین لینڈ سے عوام کا ردعمل بھی سامنے آگیا اور پانچ بڑی سیاسی جماعتوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہم امریکن ہونا پسند کرتے ہیں نہ ڈینش ، گرین لینڈر ہی رہیں گے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ فیصلے کا اختیار یہاں کے عوام کے پاس ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گرین لینڈ
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔