امریکا میں اندھا دھند فائرنگ میں 6 افراد ہلاک؛ دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
امریکی ریاست مسيسيپی کے شہر ویسٹ پوائنٹ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق کلے کاؤنٹی شیرف ایڈی اسکاٹ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ واقعات تین مختلف عوامی مقامات پر ہوئے۔
حکام نے مزید بتایا کہ تینوں مقامات پر فائرنگ ایک ہی شخص نے کی جس میں کم از کم 6 افراد مارے گئے جن کے نام اہل خانہ سے اجازت ملنے کے بعد ظاہر کیے جائیں گے۔
شیرف نے فیس بک پوسٹ میں مزید لکھا کہ مشتبہ شخص اب کمیونٹی کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے کیوں کہ اسے گرفتار کرلیا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیش کر رہے ہیں۔
تاحال واقعے کے محرکات کے بارے میں بھی کچھ معلوم نہ ہوسکا جب کہ قاتل اور مقتولین کے درمیان کیا رشتہ تھا اس بارے میں بھی کچھ واضح نہیں ہے۔
کلے کاؤنٹی شیرف آفس نے بتایا ہے کہ وہ اس واقعے پر مزید معلومات جلد جاری کریں گے اور صبح ایک نیوز کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر حکومت قابو پانے میں تاحال ناکام ثابت ہوئی ہے اور اسلحے کی خرید و فروخت پر سخت قوانین کے نفاذ کا مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔