ڈی آئی خان: پیشی کے بعد عدالت سے واپس جانے والا وکیل فائرنگ سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
ڈی آئی خان:
ڈیرہ اسماعیل خان میں پیشی کے بعد عدالت سے واپس جانے والے وکیل شیران خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سیم نالہ کے قریب کی گئی، زخمی وکیل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے وکیل شیران خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن سے تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔