کراچی؛ محمودآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ڈاکو کی فائرنگ سے تین افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
کراچی:
محمودہ آباد نمبر 04 اللہ والا شیر مال ہاؤس کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ڈاکو کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، جس کی عمر تقریباً 28 سال بتائی جارہی ہے۔
ایدھی کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ حماد ولد غلام علی، 24 سالہ علی ولد سعید اور 12 سالہ عرش ولد مدثر شامل ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔