شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں خاتون سمیت 2 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

تفصیلات کے مطابق سولجر بازار 3 نمبر آواز دسترخوان کے قریب فائرنگ  سے 38 سالہ شہناز زوجہ عظیم قریشی زخمی ہوگئی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا جبکہ خاتون کو کاندھے کے قریب گولی لگی تھی۔

ٹیپو سلطان کے علاقے شارع فیصل نرسری پل کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ آصف علی زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔پولیس کے مطابق مضروب سیکورٹی گارڈ ہے جبکہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

سولجر بازار میں فائرنگ کے دوسرے واقعے میں نشتر پارک رکشا ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 52 سالہ حیدر عباس زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کا کہنا ہے کہ مضروب نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے آتے ہی اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات اور سی سی ٹی وی کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی، بلدیہ گلشن میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

کراچی، سٹی ریلوے کالونی میں پھاٹک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

شاہ لطیف ٹاؤن  کے علاقے جام کنڈہ روڈ کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعے میں 25 سالہ عزیز زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔

ایس ایچ او شاہ لطیف ممتاز مروت نے بتایا کہ معاملہ مشکوک ہے، مضروب نے پولیس کو بتایا کہ اسے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی ہے جبکہ اس کی شلوار میں گولی لگنے کا نشان نہیں ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مضروب خود نشے کا عادی ہے جبکہ پولیس جناح اسپتال میں موجود ہے اور اس حوالے سے مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قریب فائرنگ فائرنگ کے

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا