یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں میں روس کی جانب سے جاری کیے گئے ہائپر سونک میزائل اور ڈرون حملوں نے نئی تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، روس نے حملوں میں 36 میزائل اور 242 ڈرون استعمال کیے، جن میں سے یوکرینی دفاعی نظام نے 226 ڈرونز اور 18 میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں کے دوران کیف میں متعدد رہائشی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ امدادی کارکن بھی حملوں کی زد میں آئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کیف کے میئر وٹالی کلیچکو نے اس واقعے کو دشمن کا بڑا اور منظم میزائل حملہ قرار دیا اور شہریوں سے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔

یوکرین کے وزیر خارجہ اندری سیبیگا نے اس حملے کو یورپ کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا اور کہا کہ یہ نیٹو اتحادیوں کے لیے ایک امتحان بھی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے فوری طور پر یوکرین کے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے اور حملوں کی روک تھام میں مدد کی اپیل کی۔

روسی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے صدر پیوٹن پر مبینہ ڈرون حملے کے ردعمل میں کیے گئے، تاہم یوکرینی حکام نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔

روس کی وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی ممالک یوکرین میں امن فوج تعینات کرتے ہیں تو وہ ان کو جائز فوجی ہدف سمجھیں گے، جس سے یورپ میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی حملے جدید ہائپر سونک ٹیکنالوجی کے استعمال کی ایک مثال ہیں، جو دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو رہی ہے۔ عالمی برادری کی توجہ اس جانب مرکوز ہے کہ یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے اور شہری آبادی کو مزید خطرات سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے لیے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی