Jasarat News:
2026-07-24@05:07:24 GMT

کراچی:لاسی گوٹھ میں میاں بیوی بے دردی سے قتل

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260110-08-14

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاسی گوٹھ میں غیرت کے نام پرمیاں بیوی کو بے رحمی سے قتل کر نے کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں مقتولہ کے تین بھائیوں اور ایک کزن کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق

مقتول نصر اللہ نے سال 2025 میں اپنی مرضی سے شادی کی تھی، جس پر مقتولہ کے اہل خانہ، بالخصوص اس کے بھائی شدید ناراض تھے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس رنجش کے باعث مقتول جوڑے کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ مدعی مقدمہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ واقعے کے روز وہ خود بھی اپنے بھائی اور بھابھی کے گھر موجود تھا کہ اچانک مقتولہ کا بھائی فدا حسین پستول لے کر گھر میں داخل ہوا۔ اس کے ساتھ منظور علی اور رزاق بھی اسلحہ تھامے اندر آئے، جبکہ شمن علی کے ہاتھ میں چھری تھی۔ مدعی کے مطابق ملزمان نے وحشیانہ انداز میں پہلے فائرنگ کی اور اس کے بعد چھریوں کے وار کر کے میاں بیوی کو شدید زخمی کیا۔ دونوں مقتولین کے جسموں پر گولیوں کے نشانات اور چاقو کے متعدد زخم پائے گئے، جو حملے کی شدت اور بے رحمی کو ظاہر کرتے ہیں۔مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے دوران مدعی بمشکل جان بچا کر موقع سے فرار ہوا اور شور مچایا، جس پر محلے دار جمع ہوگئے۔ تاہم ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقتولہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ نصر اللہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سہراب گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گیا ہے

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا