ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ کامیاب میزائل تجربہ دشمن کے عزائم کے خلاف مضبوط پیغام ہے، قوم کو اپنی مسلح افواج، خصوصاً پاک بحریہ پر فخر ہے، پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری قابلِ تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاک بحریہ کو زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے کامیاب تجربہ پر مبارکباد اور نیوی افسران، سائنسدانوں، انجینئر اور دیگر عملہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میزائل تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم سنگِ میل ہے، پاک بحریہ نے جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب میزائل تجربہ دشمن کے عزائم کے خلاف مضبوط پیغام ہے، قوم کو اپنی مسلح افواج، خصوصاً پاک بحریہ پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری قابلِ تحسین ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاک بحریہ کہا کہ

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی