پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ بھارتی ایجنسیوں کی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ مار کارروائیاں پہلے کشمیر میں تیز کی گئیں اور بعد میں پورے ملک میں پھیل گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج کی بندش بظاہر پہلے سے طے شدہ معلوم ہوتی ہے اور خبردار کیا کہ اس فیصلے نے ایک خطرناک مثال قائم کی ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ میڈیکل کالج کی ڈی ریکگنیشن کے گرد پیش آنے والے واقعات کا سلسلہ سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شام عمر عبداللہ نے کہا کہ کالج بند ہونا چاہیئے اور اگلے ہی دن اسے بند کر دیا گیا، یہ محض اتفاق نہیں لگتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات خوف اور غیر یقینی کی فضا پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس فیصلے سے ملک کے دیگر حصوں میں انتہاپسند عناصر کی حوصلہ افزائی ہو سکتی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ کل کو کوئی دائیں بازو کی تنظیم ملک کے کسی بھی حصے میں احتجاج کر کے کشمیر سے مسلم طلبہ کو نکالنے کا مطالبہ کر سکتی ہے، یہ ایک روایت بن جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کو ایک تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور جو کچھ یہاں آزمایا جاتا ہے وہ بعد میں ملک کے دوسرے حصوں میں دہرایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی مرکزی ایجنسیوں کی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چھاپہ مار کارروائیاں پہلے کشمیر میں تیز کی گئیں اور بعد میں پورے ملک میں پھیل گئیں۔ مغربی بنگال میں حالیہ پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اس دباؤ کے خلاف ڈٹی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی ایک شیردل خاتون ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔

محبوبہ مفتی نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ جموں میں جان بوجھ کر لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جموں و کشمیر کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا تو یہ محمد علی جناح کے پیش کردہ دو قومی نظریے کی عملی توثیق ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے دو قومی نظریے کو مسترد کیا تھا کیونکہ ہمارا یقین گاندھی کے بھارت پر تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم ریاستوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے لگیں تو اس کا مطلب ہوگا کہ جناح درست تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کیا کہ

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن