کانگریس کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ مردم شماری پہلے ہی بہت تاخیر کی شکار ہے، تاہم یہ مردم شماری اصل آبادی، ذات، مذہب اور علاقائی تناسب کو واضح کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ تازہ سرکاری ڈیٹا دستیاب نہ ہونے کے سبب تقریباً 16 سال بعد مقبوضہ جموں کشمیر میں مردم شماری 2027ء کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس مردم شماری کو 5 اگست 2019ء کو خصوصی آئینی حیثیت یعنی دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد، حکومتی منصوبہ بندی، انتظامی فیصلوں اور سیاسی نمائندگی کے لئے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ مردم شماری 2027ء کا پہلا مرحلہ یعنی مکانات کا شمار و گھروں کی فہرست سازی، یکم اپریل سے 30 ستمبر 2026ء کے درمیان ہوگی۔ اس دوران ریاستیں اور یونین ٹیریٹریز اپنی سہولت کے مطابق اسی مدت میں 30 دن تک یہ عمل مکمل کریں گیں۔ پہلے مرحلے میں گھروں، رہائشی حالات، سہولتوں اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کی جائیں گیں۔ یہی ڈیٹا 2027ء میں ہونے والی مکمل آبادی گنتی کی بنیاد بنے گا۔

بھارت میں آخری مردم شماری 2011ء میں ہوئی تھی وہیں جموں کشمیر اور لداخ کے لئے یہ مردم شماری مزید اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ ریاست سے یونین ٹیریٹری بنائے جانے کے بعد یہ پہلی مردم شماری ہوگی۔ 2021ء کی مردم شماری کووڈ وبا کی وجہ سے ملتوی ہوئی اور دوبارہ شروع نہ ہو سکی، جس کے بعد دونوں خطے تقریباً ڈیڑھ دہائی سے نئے آبادی ڈیٹا کے بغیر ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تازہ ڈیٹا نہ ہونے سے فلاحی اسکیموں، بنیادی ڈھانچے، شہری منصوبہ بندی اور مختلف شعبوں کی پالیسی بنانے میں مشکلات حائل ہو رہی ہیں۔ ایک سینیئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ جموں کشمیر میں حالیہ سیاسی اور انتظامی تبدیلیوں کے بعد، مردم شماری وقت کی اہم ضرورت ہے، اس سے زمینی سطح پر اصل آبادی اور سماجی و معاشی حقائق پوری طرح واضح ہوں گے۔

2019ء میں جموں کشمیر کو یونین ٹیریٹری بنایا گیا، جبکہ لداخ کو آرٹیکل 370 ختم ہونے کے بعد الگ یونین ٹیریٹری بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں خطوں میں انتظامی ڈھانچے، حکمرانی، سیاحت، نقل مکانی، معیشت اور دیگر شعبوں میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ وہیں سیاسی جماعتوں نے مردم شماری کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے لیکن "شفاف اور سائنسی طریقے سے عمل" کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار کا ماننا ہے کہ مردم شماری سے کئی ابہام دور ہوں گے اور حکومت، آبادی کے تناسب کے مطابق پالیسیاں وضع کر سکے گی۔

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق رکن پارلیمنٹ چودھری لال سنگھ نے کہا کہ مردم شماری پہلے ہی بہت تاخیر کی شکار ہے، تاہم یہ مردم شماری اصل آبادی، ذات، مذہب اور علاقائی تناسب کو واضح کرے گی، فنڈز اور اسمبلی و پارلیمنٹ نشستوں کی ضرورت بھی صاف ہوجائے گی، یہ قدم اچھا ہے لیکن شفاف اور غیر جانبدار ہونا ضروری ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رکن اسمبلی وحید الرحمن پرہ نے بھی مردم شماری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ عوام کے مفاد میں اور سائنسی طریقے سے ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ مردم شماری کے بعد

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم