data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے پیشِ نظر پاسداران انقلاب نے وارننگ دی ہے کہ ملکی سلامتی کا تحفظ ریڈ لائن ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی سلامتی کا تحفظ ریڈ لائن ہے اور سرکاری املاک کی حفاظت کا عہد کرتے ہیں۔

پاسداران انقلاب کا مذکورہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی قیادت کو دی گئی وارننگ اور ہفتے کے روز امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا ایران کے بہادر عوام کی حمایت کرتا ہے۔

ایران میں گزشتہ رات بھی بدامنی کا سلسلہ جاری رہا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق تہران کے مغرب میں واقع شہر کرج میں ایک بلدیاتی عمارت کو آگ لگا دی گئی جس کا ذمہ دار ’فسادیوں‘ کو ٹھہرایا گیا۔

سرکاری ٹی وی نے شیراز، قم اور ہمدان جیسے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کے دوران جاں بحق ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے جنازوں کے مناظر بھی نشر کیے۔

ملک کے سرکاری ٹی وی سے نشر ہونے والے ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ دہشتگردوں نے گزشتہ دو راتوں کے دوران فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اڈوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد شہری اور سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ املاک کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 1979 کے اسلامی انقلاب کی کامیابیوں کا تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنا سرخ لکیر ہے اور موجودہ صورتحال کا تسلسل ناقابل قبول ہے۔

ایرانی فوج، جو پاسداران انقلاب سے الگ کام کرتی ہے، نے اعلان کیا کہ وہ قومی مفادات، ملک کے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر اور عوامی املاک کی حفاظت اور نگہبانی کرے گی۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاسداران انقلاب نے

پڑھیں:

اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق

— فائل فوٹو

اسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار